page-header

شعبۂ تحفیظ القرآن

شعبۂ تحفیظ القرآن

اللہ رب العزت کا اپنے بندوں پر عظیم انعام ہے کہ اس نے اپنا مقدس کلام دنیا میں نازل فرمایا اور ساتھ ہی اس کی حفاظت کی ذمہ داری بھی خود لے لی ورنہ انسان کے بس کا کب تھا کہ اس کی حفاظت کرتا چنانچہ ارشاد فرمایا اِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَاالذِّکْرَوَ اِنَّا لَہٗ لَحَافِظُوْنَ( سورئہ حجر آیت : ۹)’’ ہم نے ہی قرآن کواتارا ہے اور ہم ہی اس کی حفاظت کرنے والے ہیں ‘‘
پس جب اس کی حمایت اور حفاظت میں یہ کتاب ہے پھر کس ہاتھ میں یہ قدرت ہے کہ اس میں ذرا بھی تغیر کرسکے ۔ حق تعالیٰ نے اس کی حفاظت کے انتظام کا ذریعہ اپنے بندوں ہی کو بنایا جو اس پر ایمان رکھتے ہیں گویا کہ یہ لوگ خدا کی اس عظیم امانت کی حفاظت کے لئے خدائی لشکر ہیں اسی طرح اس کے خدمت گزاروں کو بھی حق تعالیٰ نے خصوصی شرف بخشا ہے ، اسی جماعت میں سے ایک جماعت حفاظ کرام کی ہے جن کو اپنے کلام پاک کی حفاظت کا ذریعہ بنایا ہے ۔
دارالعلوم نے انہیں حفاظ کرام کی فوج گراں تیارکرنے کے لیے شعبۂ تحفیظ القرآن قائم کیا ہے جس کو آٹھ درجات میں تقسیم کیا گیا ہے اوراس کی تعلیم وتربیت کی نگرانی کے
لیےآٹھ ماہر فن ،لائق اور تجربہ کار اساتذۂ کرام کی خدمات حاصل ہے ،سے اپنی ترقی کے لیے شب وروز محنت میں مصروف ہیں اور طلبہ میں مزید شوق بڑھانے کے لیے جو بھی طالب علم پارے کی تکمیل جلد کرتا ہے اس کو انعام بھی دیا جاتا ہے ،اس شعبہ میں مکمل تجوید کی رعایت کرتے ہوئے قرآن مجید کی پختگی کی فکر کی جاتی ہیں۔اس تعلیمی نظام میں مزید نکھار لانے کے لئے ہر طالب علم کے پاس یومیہ کیفیت اسباق کی کاپی ہوتی ہے جس میں روزانہ کی تعلیمی کیفیت کا اندراج اور تعلیمی جائزہ کاپی کے ذریعہ امتحان ہوتا ہے ۔
جس میںمکمل پارے کی تعلیمی کیفیت کا اندراج ہوتا رہتا ہے اور پارے کے ختم پر اس یاد کردہ پارے کا امتحان ہو کر اگر اس پارے کی تعلیمی کیفیت کا معیار بہتر رہا تو آگے ترقی دی جاتی ہے ورنہ ترقی سابقہ کیفیت کے بہترہونے تک موقوف کردی جاتی ہے تاکہ اس طرز عمل سے تعلیم اور تربیت میں مزید نکھار پیدا ہو۔

 

لہٰذا گذارش ہے کہ اس مستحق ادارہ کا اپنے عطیات ،زکوٰۃاور صدقات کے ذریعے تعاون فرما کر اشا عت دین کی تحریک میں شامل ہوکر ثواب جاریہ کے مستحق بنیں ۔ 

DONATE NOW

Donation for NEEDY AND ORPHAN STUDENTS |
ضرورت مند اور یتیم طلباء کے لیے عطیہ

Call For Donate :- +91 94221 62298

background

تر سیل زر کا پتہ

Mufti. Md. Raoshan Shah Qasmi
Founder: DARUL ULOOM SONORI
Tahsil: Murtizapur, Dist. Akola ,
Maharashtra. (India) 444107
Mob: +91 9422162298
Mob: +91 7031378680
Email: darululoomsonori@gmail.com
Web: www.darululoomsonori.org

We would love to hear from you

Fill out the form below to get in touch with us.

     Copyrights © Darululoom Sonori 2023
    Back to top of page
    ENGLISH