page-header

شعبۂ نشرو ا شاعت

شعبۂ نشرو ا شاعت

دارالعلوم کا بنیادی مقصد دین اسلام کی ترو یج و اشاعت اور اسلام مخالف تحریکوں کی سر کو بی ہے،چونکہ اس خدمت کو تحریر اًو تقریر اًدونوں طرح سے سر انجام دیا جاسکتا ہے اور مو جودہ دور جدید ایجادات و انکشافات کا دور ہے اور نئے نئے فتنے بھی اِسی دور کی پید اوار ہیں ، جدید ذرائع ابلاغ، کمپیوٹر، انٹرنیٹ، موبائیل، وی سی آر ، ٹیلی ویژن ، سی ڈی ، ریڈیو ، ٹیپ ریکارڈر وغیرہ جہاں
انسانوں کودنیاوی لحاظ سے پیش رفتی اور ترقی کی طرف گامزن کرتے ہیں وہیں اخلاق و کردار اور روحانیت کے لحاظ سے گراوٹ و پستی اور انحطاط کی طرف بھی لے جاتے ہیں دارالعلوم سونوری نے اس کی قباحت و شناعت سے لوگوں کو روشناس کرانے اور علومِ قرآن و حدیث کی خدمت واشاعت اور عہد حاضر کے بے راہ رو دل و دماغ میں خداوند قدوس کی ہدایات اور جناب رسول
ﷺ کی سنت کا نور پہنچانے کے مبارک کام کے لئے ایک شعبہ ’’ شعبۂ نشر و اشاعت ‘‘ قائم کیا ہے۔

جو الحمد ا للہ اپنے علاقہ کی ضرورت کا احساس کرتے ہوئے اسلامی عقائد و افکار کو فروغ دینے اور باطل فرقوں کامنہ توڑ جواب دینے کے لئے وقتاً فوقتاً مختلف مضامین، اشتہارات ، پمفلٹ، پرچے وغیرہ شائع کرتا رہتا ہے اور اب اس کا دائرہ علاقہ تک ہی محدود نہیں رہا بلکہ وسیع و عریض ہوگیا ہے اور اس کے ثمرات ملکی پیمانے پر ظاہر ہو رہے ہیں ،ٹھیک اسی طرح عالمی سطح پر تبلیغ دین کی غرض سے جامعہ کا ایک یوٹیوب چینل،فیس بک پیج بنام’’الروشنی ٹی وی‘‘ بھی موجود ہیں جس میں موقع بہ موقع مختلف مضامین،دور حاضر میںپیش آمدہ مسائل،جامعہ میں ہونے والے مختلف پروگرام ،قرأت، حمد ونعت وغیرہ اپلوڈ کیے جاتے ہیں۔

لہٰذا گذارش ہے کہ اس مستحق ادارہ کا اپنے عطیات ،زکوٰۃاور صدقات کے ذریعے تعاون فرما کر اشا عت دین کی تحریک میں شامل ہوکر ثواب جاریہ کے مستحق بنیں ۔ 

DONATE NOW

Donation for NEEDY AND ORPHAN STUDENTS |
ضرورت مند اور یتیم طلباء کے لیے عطیہ

Call For Donate :- +91 94221 62298

background

تر سیل زر کا پتہ

Mufti. Md. Raoshan Shah Qasmi
Founder: DARUL ULOOM SONORI
Tahsil: Murtizapur, Dist. Akola ,
Maharashtra. (India) 444107
Ph.(07256)244204.
Mob.09422162298
Email:darululoomsonori@yahoo.in
Web:www.darululoomsonori.org

We would love to hear from you

Fill out the form below to get in touch with us.

     Copyrights © Darululoom Sonori 2023
    Back to top of page
    ENGLISH