page-header

کتب خانہ ودارالمطالعہ

کتب خانہ ودارالمطالعہ

اہلِ علم طبقہ پر یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ کسی بھی دینی ، علمی ، تحقیقی ، ادارہ کے کام کرنے والوں کی خفتہ و پنہاں صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اوران کے ذوقِ تحقیق کو جلا بخشنے میں اس کے اپنے کتب خانے کابڑا دخل ہوتا ہے اورکسی ادارے کے لئے کتب خانہ اتنا ہی ضروری ہے جیسے کہ بدن کے لئے غذا، نیزدنیاوی دستور کے مطابق ہر چیز کے لئے روح کا ہونا ضروری ہے جس کی وجہ سے وہ چیز نقل و حرکت کرتی رہتی ہے ، جب وہ روح ختم ہو جاتی ہے تو اس چیز کی نقل و حرکت بھی بند ہو جاتی ہے ،ایسے ہی دینی مدارس کے لئے کتب خانہ ایک روح کا درجہ رکھتا ہے ، علوم اسلامیہ اسلاف و بزرگانِ دین کے اقوال کا ماخذ کتابیں ہی ہیں،اس سے ایک عظیم کتب خانہ کی اہمیت کا اندازہ ہوتا ہے۔

الحمد للہ دار العلوم سونوری میںایک مرکزی کتب خانہ ہے جس میں مختلف علوم و فنو ن کی جامع ومستند کتابیں و رسائل تقریباً سات ہزارسے متجاوز تعداد میںموجود ہیں ، طلبہ درسی اوقات کے علاوہ خارجی اوقات میں علمی تشنگی کو بجھانے،ذوق مطالعہ کو بڑھانے،شبہات کو رفع کرنے،دلائل کو تلاشنے،اپنی روحانی غذا کو حاصل کرنےاور علم میں اضافی کی غرض سے
دارالمطالعہ تشریف لاکر مطالعہ میں منہمک ہوجاتے ہیں،الحمدللہ دارالمطالعہ میں ہر ماہ کی بنیاد پربہترین اور قابل مطالعہ کتب کا اضافہ کیا جاتا ہے۔اہل خیر حجرات سے اپیل ہے کہ وہ جامعہ کے کتب خانے کو فروغ دینے اور دارین میں ثواب جاریہ حاصل کرنے کی غرض سے اپنے اور مرحومین کی جانب سےکتب خانے کو کتابیں وقف کریں۔

 

لہٰذا گذارش ہے کہ اس مستحق ادارہ کا اپنے عطیات ،زکوٰۃاور صدقات کے ذریعے تعاون فرما کر اشا عت دین کی تحریک میں شامل ہوکر ثواب جاریہ کے مستحق بنیں ۔ 

DONATE NOW

Donation for NEEDY AND ORPHAN STUDENTS |
ضرورت مند اور یتیم طلباء کے لیے عطیہ

Call For Donate :- +91 94221 62298

background

تر سیل زر کا پتہ

Mufti. Md. Raoshan Shah Qasmi
Founder: DARUL ULOOM SONORI
Tahsil: Murtizapur, Dist. Akola ,
Maharashtra. (India) 444107
Ph.(07256)244204.
Mob.09422162298
Email:darululoomsonori@yahoo.in
Web:www.darululoomsonori.org

We would love to hear from you

Fill out the form below to get in touch with us.

     Copyrights © Darululoom Sonori 2023
    Back to top of page
    ENGLISH