page-header

دارالعلوم کے شب وروز

دارالعلوم کے شب وروز

پرندوں کے چہچہانے اور نماز فجر کے لئے موذن کی صدائے ’’اللہ اکبر‘‘ سے ایک گھنٹہ قبل طلبہ کو بیدار کیا جاتا ہے ۔ یہ خاصان خدا اور رسول اللہ ﷺ کے مہمان طلبہ اپنی خوشی اورذوق عبادت سے سر شار ہوکرحسب طبیعت نمازتہجدکے ذریعہ دربارِ الٰہی میں سربسجود ہوتے ہیںاوربارگاہ ِالٰہی میںدعاسے فراغت کے بعد اپنے اپنے اسباق وغیرہ ذہن نشین کر نے میں مگن ہو جاتے ہیں ۔۔

اس موقع پر درجات حفظ سے تعلق رکھنے والےطلبہ اپنے اساتذہ کوگذشتہ سبق سناکر اگلا سبق حاصل کرلیتے ہیں ،یہ سلسلہ جماعت فجر سے پندرہ منٹ پہلے تک جاری رہتا ہے۔ بعد ازاںفجر کی نماز با جماعت ادا کی جاتی ہے۔ نماز کے فوراً بعد حضر ت مولانا مفتی محمد روشن شاہ صاحب قاسمی مدظلہم بانی جامعہ ہذا کی سر پرستی میںذکر جہری کی پرکیف مجلس ہوتی ہے جس میں شریک ہوکر تمام طلبہ ذکر جہری کرتے ہوئے تھوڑی دیر کے لئے دنیا ومافیہا سے بے نیاز ہوکر اپنے رب کی یاد اور اس کے ذکر میں منہمک ہو جا تے ہیں۔ پھرصبح کے وقت پڑھی جانے والی مسنون دعاؤں سے یہ مہمانانِ رسول دنیا وآخرت کے مشکلات سے نجات حاصل کرلیتے ہیں ،پھر سورۂ یسین کے ختم کے بعد حضرت مفتی صاحب کی رقت آمیز دعا پریہ مجلس اختتام پذیر ہوجاتی ہے۔ مجلس کے بعد مہمانانِ رسول ﷺ نماز اشراق کے ذریعہ بارگاہِ خداوندی میں سجدہ ریز ہوتے ہیں ۔ اشراق سے فارغ ہو کر ناشتہ نوش کرتے ہیں اور اس کے بعد بشری حاجات سے فارغ ہوکر تمام طلبہ اجتماعی طور پرمحو مناجات ہوتے ہیں۔ مناجات کے بعد باقاعدہ تعلیم کا آغاز ہوجا تا ہے۔یہ تعلیم وتربیت مسلسل چار گھنٹے چلتی ہے جس میں دینی تعلیم کے ساتھ طلبہ متعینہ اوقات میں عصری تعلیم سے بھی روشناس ہوتےہیں ۔۔

تعلیم سے فارغ ہونے کے بعد طلبہ دوپہر کا کھانا تناول فرماکر قیلولہ کرتے ہیں اور نمازظہرکی ا ذان سے بیس منٹ پہلے بیدار ہو کر ظہر کی نماز ادا کرتے ہیں۔ بعد نمازِظہر دوپہر کی تعلیم کے سلسلہ کا آغاز ہوتا ہے جو عصر کی نماز سے پندرہ منٹ پہلے تک جاری رہتا ہے۔ ادائیگی عصر کے بعدمختصر قرأت سے دلوں کو سرشار کیا جاتا ہے،پھر فضائل اعمال کی تعلیم ہوتی ہے، اس کے بعدطلبہ دارالعلوم کے احاطے میں ہی حسب مزاج فٹبال،بیٹ مینٹن ا ور دیگرکھیلوں کے علاوہ مختلف جھولوں پر پرواز سے لطف اندوز ہوتے ہیں ۔ مغرب کی نماز سے بیس منٹ قبل تمام طلبہ مسجدمیں داخل ہوکر انفرادی طور پر دعاؤں میں مشغول ہوجاتے ہیں،بعدنماز مغرب تاعشاءایک گھنٹہ تعلیمی سلسلہ جاری رہتا ہے،پھر اس کے بعد یہ حاملین دین طلبۂ کرام عشائیہ تناول فرمانے کے لیےمطبخ کا رخ کرتے ہیں ،بعد الطعام نماز عشاء کی ادائیگی کے لیے مسجد دارالعلوم تشریف لاتے ہیںاور فرائض،واجبات و نوافل سے فارغ ہوکر ختم خواجگان کے وظیفہ کی تکمیل کے بعد یہ مستقبل میں امت کی فلاح و بہبودی کے محافظ پوری امتِ محمدیہ ﷺ کے لئے اجتماعی د عا کرتے ہیں۔ دعاسے فراغت کے بعددرجات عالمیت کے طلبہ تکرار ومطالعہ میں،اور درجات حفظ وناظرہ ودینیات کے طلبہ گذشتہ اسباق کے یاد کرنے میںپونہ گھنٹہ مشغول رہتے ہیں۔ اس کے بعد طلبہ اپنے اپنے بستر پر پورے دن کا محاسبہ کرتے ہوئے مسنون طریقے پر نیند کی آغوش میں چلے جاتے ہیں۔

نوٹ:عشاء کی تعلیم کے بعد بھی طلبہ اپنے ذوق وشوق کے اعتبار دیر رات تک تکرار ومطالعہ ،اور اسباق کی یاددہانی میں مشغول رہتے ہیں۔

لہٰذا گذارش ہے کہ اس مستحق ادارہ کا اپنے عطیات ،زکوٰۃاور صدقات کے ذریعے تعاون فرما کر اشا عت دین کی تحریک میں شامل ہوکر ثواب جاریہ کے مستحق بنیں ۔ 

DONATE NOW

Donation for NEEDY AND ORPHAN STUDENTS |
ضرورت مند اور یتیم طلباء کے لیے عطیہ

Call For Donate :- +91 94221 62298

background

تر سیل زر کا پتہ

Mufti. Md. Raoshan Shah Qasmi
Founder: DARUL ULOOM SONORI
Tahsil: Murtizapur, Dist. Akola ,
Maharashtra. (India) 444107
Ph.(07256)244204.
Mob.09422162298
Email:darululoomsonori@yahoo.in
Web:www.darululoomsonori.org

We would love to hear from you

Fill out the form below to get in touch with us.

     Copyrights © Darululoom Sonori 2023
    Back to top of page
    ENGLISH