page-header

سلاسل داخلی مسابقات

سلاسل داخلی مسابقات

مسابقات کاا نعقاد ایک ایسا خوبصورت طریقہ ہے جس کے ذریعہ طالب علم اپنے آپ کو سب سے برتر وفائق کرنے کی کوشش کرتا ہے۔طلبہ میں علمی ذوق و شوق میں اضافہ کرتا ہے،نیز ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی فکر کریں اور ان کی جدو جہد میں تیزی آئے اس مقصد کے پیشِ نظر دارالعلوم سونوری سالانہ آٹھ داخلی مسابقات کا انعقادکر تا ہے ،(۱) مسابقۃ القرآن الکریم (۲)مسابقۂ نعت وتقاریر(۳)مسابقہ برائےعلم نحو(۴)مسابقہ برائے علم صرف (۵) مسابقہ برائے حفظ حدیث(۶)مسابقہ برائے فقہ(۷)مسابقۃ الخطابۃ فی اللغۃ العربیہ (۸) مسابقہ برائے نورانی قاعدہ(۹)مسابقہ برائے خطبات جمعہ وعیدین

 

مسابقۃ القرآن الکریم :یہ مسابقہ درجات حفظ کے ان طلبۂ کرام کے درمیان منعقد کیا جاتا ہے جو سالِ رواں تکمیل حفظِ قرآن کی دولت سے سرفراز ہوئے ہیں،اس مسابقہ کو تین نشستوں پر تقسیم کیا گیا ہے ،نشست اول پارہ ۱؍تا۱۰؍مکمل،نشست دوم پارہ ۱۱؍تا ۲۰ مکمل،نشست سوم پارہ ۱؍تا ۳۰ مکمل

مسابقۂ نعت وتقاریر: انجمن اصلاح البیان میںپورے سال طلبہ جو اپنے خطابی وتقریری صلاحیت کو اجاگر کرنے کے لیے محنت کرتے ہیں یہ مسابقہ اس کا مظاہرہ ہوتاہے، اس مسابقہ کو تین نشستوں پر تقسیم کیا گیاہے،نشست اول:جس میں شعبوںکی بنیاد پرہی انتخاب کا عمل ہوتا ہےجس میں ہر شعبہ سے ہفتۂ اولی وثانیہ کی بنیاد پرتین تین طلبہ کا انتخاب ہوتا ہے،پھر وہ طلبہ دوسری نشست میں شرکت کے مجاز ہوتے ہیں ،دوسری نشست میں حکمین کی حیثیت سے حضرات اساتذہ دارالعلوم ہذا ہوتے ہیں،پھر ان میں سے منتخب طلبہ تیسری نشست میں شریک ہوتے ہیں۔جس میں حضرات حکمین باہر سے تشریف لاتے ہیں،تیسری نشست کے شرکاء اور ممتاز نمبرات حاصل کرنے والے طلبہ کوحسب درجہ بیش قیمت انعامات سے نوازا جاتا ہے۔

مسابقہ برائے نحوو صرف:عربی زبان کو سیکھنے کے لیے بنیادی چیز ’’نحووصرف‘‘ ہے،جامعہ ہذا میں فن نحووصرف کا بھی مسابقہ رکھا جاتا ہے تاکہ طلبہ عربیت کے اعتبار سے ممتاز ہوں۔
(۵)مسابقہ برائے حفظ حدیث:حضرت نبی پاک ﷺ کا ارشاد گرامی ہے:جو شخص چالیس احادیث حفظ کرلیں قیامت کے دن میں اس کی شفاعت کروں گا،ایک دوسری حدیث میں ہے کہ اس شخص کو اللہ تعالی قیامت کے دن علماء وفقہاء کے زمرے میں سے اٹھائے گے،انہیں فضائل کو مدنظر رکھتے جامعہ ہذا میں عربی چہارم تا دورۂ حدیث ،حفظ حدیث کا مسابقہ منعقد کیا جاتا ہے۔

مسابقہ برائے فقہ: اللہ تعالی جس کے ساتھ خیر کامعاملہ فرماتے ہیں اس کو دین کی سمجھ بوجھ نصیب فرماتے ہیں،طلبہ میں دین کی سمجھ بوجھ پیدا کرنے کے لیے اور مسائل کومستحضر رکھنے کے لیے جامعہ ہذا میں مسابقۂ فقہ کا کو منعقد کیا جاتا ہے۔

مسابقۃ الخطابۃ فی اللغۃ العربیہ:عربی انجمن النادی العربی میں عربی تقاریر کی مشق کرائی جاتی ہے،اسی کے مظاہرہ کے لیے اس مسابقہ کا انعقاد عمل میں آتا ہے۔

مسابقہ برائے نورانی قاعدہ:دارالعلوم کے نصاب تعلیم کے مطابق۴؍ ماہ میں ہی نورانی قاعدہ کی تکمیل ہوجاتی ہے،طلبہ کی محنت میں مزید اضافہ اور نکھارلانے کے لیے یہ مسابقہ منعقد کیا جاتا ہے۔

مسابقہ برائے خطبات جمعہ وعیدین:خطبات جمعہ وعیدین ہراس شخص کی ضرورت ہے جو منصب امامت پر فائز ہو،جامعہ ہذا میں طلبہ کو خطبات جمعہ وعیدین یاد کرادیے جاتے ہیں تاکہ ضرورت پڑنے پر کام آسکے۔

لہٰذا گذارش ہے کہ اس مستحق ادارہ کا اپنے عطیات ،زکوٰۃاور صدقات کے ذریعے تعاون فرما کر اشا عت دین کی تحریک میں شامل ہوکر ثواب جاریہ کے مستحق بنیں ۔ 

DONATE NOW

Donation for NEEDY AND ORPHAN STUDENTS |
ضرورت مند اور یتیم طلباء کے لیے عطیہ

Call For Donate :- +91 94221 62298

background

تر سیل زر کا پتہ

Mufti. Md. Raoshan Shah Qasmi
Founder: DARUL ULOOM SONORI
Tahsil: Murtizapur, Dist. Akola ,
Maharashtra. (India) 444107
Ph.(07256)244204.
Mob.09422162298
Email:darululoomsonori@yahoo.in
Web:www.darululoomsonori.org

We would love to hear from you

Fill out the form below to get in touch with us.

     Copyrights © Darululoom Sonori 2023
    Back to top of page
    ENGLISH