ایسے علماء ، حفاظ اور قراء تیار کرنا جو مستند اسلامی تعلیمات کی گہرائیوں سے آشنا ہوں تاکہ علاقے میں دینی معلمین و مدرسین کی کمی کو کسی حد تک پورا کرسکیںاور مذہبی امور میں امتِ مسلمہ کے لئے معاون و مددگار بن سکیں اور با اخلاق، اعلیٰ کردار ،اور اسلامی فکر ومزاج کے حامل علماء، دانشور ملت اسلامیہ کو فراہم کرنا ۔
دین اسلام کو ایک مکمل نظام حیات کے طور پر پیش کرکے امتِ محمدیہ ﷺ کے درمیان موجودہ مذہب ناآشنائی، دین کے نام پر بدعتیں اور خرافات پرضرب کاری لگاتے ہوئے اصلاحی کوششیں کرنا ۔
———
مسلمان بچوں کی دینی تعلیم و تربیت کی غرض سے گاؤں گاؤں ،قریہ قریہ مکاتب اسلامیہ قائم کرنا اور غلط و بے دین کاموں سے روکنے کی حتی المقدور جدوجہد کرنا ۔
———
طلبہ میں دینی علوم کا شعور و صلاحیت پیدا کرکے دعوت دین و تبلیغ اسلام کے لئے ایسے جانباز داعی پیدا کرنا جو پوری انسانیت کے سامنے دینِ حق کوپہنچاسکیں۔
———
مکاتب ومدارس کے مدرسین اور ائمہ مساجد کے تربیتی اجتماعات کا انعقاد کرکے ان کے اندر مثبت اندازِ فکر پیداکرنا تاکہ وہ اپنے حقیقی فرض منصبی کو جان کر خالص رضائے الٰہی کے حصول کے لئے سرگرم عمل ہوں۔
———
سَت پڑا کے دامن میں آباد لاکھوں قبائلی مسلمانوں ( تڑوی پٹھان)کو ارتداد کے دھارے میں بہنے سے روکنے کے لئے جدوجہد کرنا اور ان کے درمیان موجود غیر اسلامی رسومات کاخاتمہ کرکے خالص اسلامی بنیادوںپرانہیںزندگی گزارنے پر آمادہ کرنے کی کوششیں کرناتاکہ ان کی آخرت بگڑنے سے بچ جائے۔
———
اسلاف و بزرگانِ دین کے ملفوظات کو یکجاکرکے صفحۂ قر طاس پر ثبت کرکے اسے عام انسانوں تک پہونچانے کی کوشش کرنا تاکہ بزرگوں کے ملفوظات سے عام لوگ فائدہ حاصل کرسکیں۔
———
بیوہ اور بے سہارا خواتین کی بچیوں کی امداد کرنا تاکہ وہ حضور ﷺ کی نکاح والی سنت پر عمل کر سکیں۔
———
غریب ونادار طلبہ کی مدد کرنا۔ان کے لئے تعلیمی وسائل وذرائع بہم پہنچانے کی کوشش کرنا۔
———
غیر مسلم برادران وطن کو پیغام ر بانی سے روشناس کرانا اور بارگاہِ خداوندی میں ان کے
لئے ہدایت کی دعائیں مانگنا۔
———
امت مسلمہ کے درمیان اتحاد و اتفاق قائم رکھنے کے لئے کو شش کرنااور دوسروںکو بھی اتحاد امت کی ترغیب دینا ۔
———
دور حاضر کے پیداشدہ مسائل کے متعلق ضروری معلومات سے طلبہ کوآگاہ کرنا ۔
———
Donation for NEEDY AND ORPHAN STUDENTS |
ضرورت مند اور یتیم طلباء کے لیے عطیہ
Call For Donate :- +91 94221 62298
تر سیل زر کا پتہ
Mufti. Md. Raoshan Shah Qasmi
Founder: DARUL ULOOM SONORI
Tahsil: Murtizapur, Dist. Akola ,
Maharashtra. (India) 444107
Ph.(07256)244204.
Mob.09422162298
Email:darululoomsonori@yahoo.in
Web:www.darululoomsonori.org
We would love to hear from you
Fill out the form below to get in touch with us.
Copyrights © Darululoom Sonori 2023