جامعہ اسلامیہ دارالعلوم، سونوری مختصر تعارف
ایک اسلامی ادارہ جو قرآنی تعلیمات، پیغمبرانہ روایات، اور اقدار اور مقصد سے جڑی ضروری تعلیم کے ذریعے ذہنوں اور دلوں کی پرورش کے لیے وقف ہے۔
طائرانہ نظر
جامعہ کے بانی ومہتمم
حضرت مولانامفتی محمد روشن شاہ صاحب قاسمی ؔظلہ العالی
جامعہ کی سنِ تاسیس
۱۲ ؍ربیع الثانی ۱۴۱۸ھ مطابق۱۷ ؍اگست ۱۹۹۷ء بروز اتوار
جامعہ کی سنگ بنیاد
بدست مبارک حضرت مولانا محمد یونس صاحب پونوی ؒ (ذمہ دار جماعت تبلیغ مہاراشٹر )
جامعہ کے شعبہ جات
شعبۂ اہتمام، تنظیم وترقی، تعلیمات، عا لمیت ، تحفیظ القرآن، ناظرہ مع دینیات، اسکول پہلی تا بارہویں ، MSC IT کمپیوٹرکورس، کتب خانہ، دارالمطالعہ، انجمن اصلاح البیان، النادی العربی، خوش نویسی، مسابقات، تدریب المعلمین، مکاتبِ قرآنیہ ، دارالافتاء، دعوت وتبلیغ، تصنیف وتالیف، نشر و اشاعت، محاسبی، دارالاقامہ، مہمان خانہ، ہاسپیٹل، مطبخ، باغبانی وغیرہ۔
جامعہ کے اغراض ومقاصد
- ایسےعلماء، حفاظ اور قراءتیار کرنا جو مستند اسلامی تعلیمات سے گہری واقفیت رکھتے ہوں، بااخلاق و باکردار ہوں اور علاقے میں دینی تعلیم و رہنمائی کی ضرورت پوری کرنے میں مؤثر کردار ادا کرسکیں۔
- دینِ اسلام کو ایک مکمل نظامِ حیات کے طور پر پیش کرنا، مذہب سے دوری، بدعات اور غیر اسلامی رسومات کی اصلاح کے لیے حکمت و بصیرت کے ساتھ کوشش کرنا۔
- مسلمان بچوں کی دینی تعلیم و تربیت کے لیے گاؤں گاؤں اور قریہ قریہ مکاتبِ اسلامیہ قائم کرنا اور معاشرے کی دینی و اخلاقی اصلاح کے لیے حتی المقدور جدوجہد کرنا۔
- مکاتب و مدارس کے مدرسین اور ائمۂ مساجدکے تربیتی اجتماعات منعقد کرنا، تاکہ ان میں مثبت اندازِ فکر پیدا ہو اور وہ خالص رضائے الٰہی کے لیے اپنے فرائض بہتر طور پر انجام دے سکیں۔
- اسلاف و بزرگانِ دین کے ملفوظات کو یکجا کرکے محفوظ کرنا اور انہیں عام لوگوں تک پہنچانا، تاکہ ان کے علم، تجربات اور اصلاحی ارشادات سے زیادہ سے زیادہ لوگ فائدہ اٹھا سکیں۔
- بیوہ اور بے سہارا خواتین کی بچیوں کے نکاح میں حتی المقدور معاونت کرنا، تاکہ وہ سنتِ نبوی ﷺ کے مطابق ازدواجی زندگی کا آغاز کرسکیں۔
- غریب و نادار طلبہ کی تعلیمی معاونت کرنا اور ان کے لیے ضروری تعلیمی وسائل و ذرائع فراہم کرنے کی کوشش کرنا۔
- امتِ مسلمہ میں اتحاد و اتفاق اور باہمی اخوت کو فروغ دینا اور اتحادِ امت کی اہمیت کو عام کرنا۔
- عصرِ حاضر کے اہم مسائل اور ضروری تقاضوں سے طلبہ کو آگاہ کرنا، تاکہ وہ بدلتے ہوئے حالات کو سمجھتے ہوئے دینی بصیرت کے ساتھ اپنا کردار ادا کرسکیں۔
جامعہ کے شب وروز
-
تعلیمی اوقات (دوپہر)
نمازِ ظہر کے بعد تعلیم کا سلسلہ شروع ہوتا ہے۔
یہ سلسلہ نمازِ عصر سے ۱۵/ منٹ پہلے تک جاری رہتا ہے۔
-
نمازِ عصر اور بعد کا معمول
نمازِ عصر ادا کی جاتی ہے۔
مختصر قراءت اور فضائلِ اعمال کی تعلیم ہوتی ہے۔
اس کے بعد کھیل (فٹ بال، بیڈمنٹن، جھولے وغیرہ)۔
-
نمازِ مغرب اور تعلیم
مغرب سے ۲۰/ منٹ پہلے طلبہ مسجد میں داخل ہوکر دعا و اذکار میں مشغول ہوتے ہیں۔
بعد نمازِ مغرب تا عشاء ایک گھنٹہ تعلیم کا سلسلہ ہوتا ہے۔
-
نمازِ عشاء اور بعد کے معمولات
طلبہ عشائیہ تناول کرتے ہیں۔
عشاء کی نماز باجماعت ادا کرتے ہیں۔
نماز کے بعد ختم خواجگان کا ورد اور اجتماعی دعا کی جاتی ہے۔
درجاتِ عالمیت کے طلبہ تکرار و مطالعہ میں مشغول ہوتے ہیں۔
درجاتِ حفظ و ناظرہ کے طلبہ اسباق یاد کرنے میں مصروف ہوتے ہیں (تقریباً پون گھنٹہ)۔
-
رات کا اختتام
طلبہ اپنے بستر پر جاتے ہیں۔
دن بھر کا محاسبہ کرتے ہیں۔
مسنون اذکار کے ساتھ نیند کی آغوش میں چلے جاتے ہیں۔
نوٹ: بعض طلبہ عشاء کے بعد بھی اپنے ذوق و شوق کے مطابق دیر رات تک مطالعہ اور اسباق کی یاد دہانی میں مشغول رہتے ہیں۔
-
بیداری
پرندوں کے چہچہانے اور اذانِ فجر سے تقریباً ایک گھنٹہ قبل طلبہ کو بیدار کیا جاتا ہے۔
-
تہجد و عبادات
طلبہ تہجد کی نماز پڑھتے ہیں۔
دعا کے بعد اپنے اپنے اسباق کی دہرائی اور مطالعہ کرتے ہیں۔
درجاتِ حفظ کے طلبہ اساتذہ کو سبق سناتے ہیں اور نیا سبق لیتے ہیں۔
یہ سلسلہ جماعتِ فجر سے ۱۵/ منٹ پہلے تک جاری رہتا ہے۔
-
نمازِ فجر اور بعد کے اذکار
نمازِ فجر باجماعت ادا کی جاتی ہے۔
بعد نمازِ فجر حضرت مفتی محمد روشن شاہ صاحب قاسمی دامت برکاتہم کی سرپرستی میں ذکرِ جہری کی مجلس منعقد ہوتی ہے۔
مسنون دعائیں پڑھی جاتی ہیں۔
سورہ یٰسین کے ختم اور دعا پر یہ مجلس اختتام پذیر ہوتی ہے۔
-
نمازِ اشراق اور ناشتہ
طلبہ نمازِ اشراق ادا کرتے ہیں۔
اشراق کے بعد ناشتہ کرتے ہیں۔
اس کے بعد اجتماعی مناجات میں مشغول ہوتے ہیں۔
-
تعلیمی اوقات (صبح)
مناجات کے بعد باقاعدہ تعلیم کا آغاز۔
یہ سلسلہ تقریباً ۴/ گھنٹے جاری رہتا ہے۔
دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ طلبہ کو عصری تعلیم بھی دی جاتی ہے۔
-
دوپہر کا معمول
تعلیم سے فارغ ہوکر دوپہر کا کھانا تناول کرتے ہیں۔
کھانے کے بعد قیلولہ کرتے ہیں۔
ظہر سے ۲۰/ منٹ پہلے بیدار ہوتے ہیں۔
نمازِ ظہر ادا کی جاتی ہے۔
جامعہ کی ترقی کا سفر
ایمان کی آبیاری، علم کی ترویج، کردار کی تعمیر اور اخلاص وعزم کے ساتھ ملت ومعاشرے کی خدمت کا روشن وبابرکت سفر
جامعہ کے تعلیمی اور رفاہی مشن کو تعاون کرنے کے لیے
حلال رزق اور محنت کی کمائی میں سے زکٰوۃ، صدقات، للہ اور عطیات کے ذریعہ جامعہ کے مشن میں شریک ہوکر ثواب دارین کے مستحق بنیں۔
