دینی تعلیم

جامعہ کی بنیاد کا اصل مقصد نونہالانِ امت کو اپنے اصلی سرمایہ قرآن وحدیث سے جوڑ کر صحیح اسلامی عقائد سے جوڑے رکھنا ہے۔

دینیات وناظرہ

یہ شعبہ جامعہ کے شعبۂ تعلیمات کا نہایت اہم اور بنیادی حصہ ہے، جہاں نونہالانِ امت اپنی دینی اور علمی زندگی کا آغاز کرتے ہیں۔ اس شعبہ میں وہ طلبہ داخل ہوتے ہیں جو بالکل ناخواندہ ہوتے ہیں لیکن حصولِ علم کے شوق میں والدین کو داغِ مفارقت دے کر اپنی دنیا و آخرت سنوارنے اور مستقبل کو تابناک بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔ یہاں ان طلبہ کو دین کی ابتدائی تعلیم دی جاتی ہے، جس میں قاعدہ، دینیات، ناظرہ قرآن کریم مع صحت تجوید، اردو پڑھنا لکھنا اور دین کی اہم اور بنیادی باتوں کی تعلیم شامل ہے۔ اس مقصد کے لیے ایک جامع اور مفید دو سالہ نصاب مرتب کیا گیا ہے جو طلبہ کی بنیاد مضبوط کرتا ہے۔ نصاب کی تکمیل کے بعد طلبہ اپنی صلاحیت اور رجحان کے مطابق شعبۂ حفظ یا عالمیت میں داخلہ لے سکتے ہیں تاکہ دینی علوم کے مزید مدارج طے کر سکیں۔

تحفیظ القرآن

اللہ رب العزت کا اپنے بندوں پر یہ عظیم انعام ہے کہ اس نے اپنا مقدس کلام قرآنِ مجید نازل فرمایا اور اس کی حفاظت کی ذمہ داری بھی خود لی، جیسا کہ ارشاد ہے: اِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّکْرَ وَاِنَّا لَہٗ لَحَافِظُوْنَ (الحجر: ۹)۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن کی حفاظت کا ذریعہ حفاظِ کرام کو بنایا، جو اس عظیم امانت کے امین ہیں۔ اسی مقصد کے تحت جامعہ نے شعبۂ تحفیظ القرآن قائم کیا ہے، جو دس درجات پر مشتمل ہے۔ اس کی نگرانی کے لیے دس ماہر اور تجربہ کار اساتذہ کی خدمات حاصل ہیں۔ طلبہ کو تجوید کے ساتھ قرآن حفظ کرایا جاتا ہے اور جلد پارہ مکمل کرنے والے طلبہ کو انعامات سے نوازا جاتا ہے۔ مزید بہتری کے لیے ہر طالب علم کے پاس روزانہ اسباق کی کیفیت کی کاپی رکھی جاتی ہے، جس سے انفرادی جائزہ اور امتحان لیا جاتا ہے۔ اسی منظم نظام کے ذریعے طلبہ کو مضبوط بنیادوں پر قرآن کریم کا محافظ بنایا جاتا ہے۔

عالمیت

جامعہ ہٰذا میں شعبۂ عالمیت ایک منظم اور آٹھ سالہ نصاب پر مشتمل ہے جس میں اردو و فارسی کی ابتدائی تعلیم کے ساتھ ساتھ اردو، فارسی اور عربی ادب، نحو و صرف، علمِ معانی، بدیع و بیان، منطق اور دیگر علوم پڑھائے جاتے ہیں۔ خصوصاً تجوید و قراءت بروایت حفص، ترجمہ و تفسیر قرآن، اصولِ تفسیر، حدیث و اصولِ حدیث، فقہ و اصولِ فقہ کی اہم کتابیں بھی شامل نصاب ہیں۔ اس نصاب کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ طلبہ قرآن و سنت کی گہری بصیرت حاصل کر کے کہنہ مشق اور باعمل علماء بنیں اور اپنی عملی زندگی میں کتاب و سنت کو فوقیت دیتے ہوئے قوم و ملت کی صحیح رہنمائی کریں۔ شعبۂ عالمیت میں ام المدارس دارالعلوم دیوبند کا نصاب تعلیم شامل ہے۔ مزید یہ کہ درجاتِ عالمیت کے طلبہ میں شوق ونکھار پیدا کرنے کے لیے ان کے ششماہی اور سالانہ امتحانات کی اوسط کارکردگی کی بنیاد پر ہفتہ وار وظائف بھی تقسیم کیے جاتے ہیں۔

تجوید وقرأت

قرآنِ مجید کو درست طور پر پڑھنا ہر مسلمان پر لازم ہے اور اس کی ادائیگی تجوید کے اصولوں کے بغیر ممکن نہیں۔ اسی مقصد کے تحت جامعہ ہٰذا میں شعبۂ تجوید و قراءت قائم کیا گیا ہے، تاکہ طلبہ قرآن کو صحیح مخارج، صفات اور قواعد کے ساتھ پڑھنے پر قادر ہوں۔ اس شعبہ میں ماہر اساتذہ کی نگرانی میں رواں سالہ نصاب مرتب ہے جس میں طلبہ کو قواعدِ تجوید کی باقاعدہ تعلیم دی جاتی ہے اور عملی مشق کے ذریعے قراءت کو مضبوط کیا جاتا ہے۔ نیز یہاں قراءتِ حفص عن عاصم کے ساتھ دیگر قراءتوں کی بھی بنیادی تعلیم دی جاتی ہے، تاکہ طلبہ قرآنِ کریم کو حسنِ صوت اور صحیح تلفظ کے ساتھ پڑھنے کے اہل بن سکیں۔ طلبہ کی کارکردگی جانچنے کے لیے وقتاً فوقتاً امتحانات اور مشق کے خصوصی پروگرام منعقد کیے جاتے ہیں۔ الحمدللہ! اس شعبہ سے فارغ ہونے والے طلبہ اپنی اور دوسروں کی تلاوت کو درست کرنے کے قابل بن جاتے ہیں اور دین کی خدمت میں نمایاں کردار ادا کرتے ہیں۔

جامعہ کے تعلیمی اور رفاہی مشن کو تعاون کرنے کے لیے

حلال رزق اور محنت کی کمائی میں سے زکٰوۃ، صدقات، للہ اور عطیات کے ذریعہ جامعہ کے مشن میں شریک ہوکر ثواب دارین کے مستحق بنیں۔

اہم شعبہ جات

جامعہ اپنے اہم شعبے اور اس میں خدمت کرنے والے مخلصین کی بدولت ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

شعبۂ محاسبی

جامعہ کے نظام کو بہتر انداز میں چلانے کے لیے جہاں تعلیمی وتربیتی شعبہ جات اہم ہیں، وہیں مالی امور کی درست نگرانی بھی بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔ اسی مقصد کے پیش نظر جامعہ میں ایک مستقل شعبہ قائم ہے جو آمد و خرچ کے تمام معاملات کی نگرانی کرتا ہے۔ …

شعبۂ دعوت وتبلیغ

یہ حقیقت کسی سے پوشیدہ نہیں کہ علمِ دین کا حاصل کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے۔ لیکن اس کے ساتھ یہ بھی لازم ہے کہ حاصل شدہ علم پر خود عمل کیا جائے اور دوسروں تک اس کی تبلیغ کی جائے۔ علمائے کرام کا منصبی فریضہ ہے کہ وہ علومِ نبویہ کی اشاعت کریں۔ …

شعبۂ اہتمام

جامعہ کی تعلیمی، تربیتی، اخلاقی اور تعمیری سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ تمام انتظامی امور کی نگرانی ایک اہم اور نازک ذمہ داری ہے۔ اس میں طلبہ کی علمی و عملی تربیت، اخلاقی و روحانی نشوونما، اساتذہ و ملازمین کی تعیناتی وبرطرفی اور جملہ داخلی وخارجی معاملات کی دیکھ بھال شامل ہے۔…