عطیہ کریں۔
آپ کے فراخدلانہ عطیہ سے سینکڑوں طلباء کو مفت اسلامی تعلیم، رہائش، کھانا اور وسائل فراہم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ دیرپا اجر کا حصہ بنیں – آج ہی عطیہ کریں۔
للّٰہ
للہ سے مراد اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے بے لوث طور پر دیا جانے والا عطیہ ہے۔ اس کے ذریعے طلبہ کی تعلیمی معاونت، یتیموں کی کفالت اور دیگر فلاحی و دینی امور میں تعاون کیا جاسکتا ہے۔
صدقہ
صدقہ اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے دیا جانے والا عطیہ ہے، جو مال، خوراک یا کسی بھی نیک عمل کی صورت میں ہوسکتا ہے۔ یہ ایثار، ہمدردی اور خیر خواہی کے جذبے کو فروغ دیتا ہے۔
زکوٰۃ
زکوٰۃ اسلام کا اہم فریضہ و بنیادی رکن ہے، جو مال کو پاکیزہ کرنے اور مستحقین کی مدد کا ذریعہ ہے۔ زکوٰۃ کے ذریعے ضرورت مند افراد کی معاونت اور معاشرتی خیر خواہی کو فروغ ملتا ہے۔
فکر وشعور کی بیداری
ایسی دینی و عصری تعلیم کے فروغ میں تعاون کریں جو طلبہ میں غور و فکر، فہم و بصیرت اور بدلتے ہوئے حالات کو سمجھنے کی صلاحیت پیدا کرے، تاکہ وہ ایمان و کردار کے ساتھ معاشرے میں اپنا مؤثر کردار ادا کرسکیں۔
خیراتی ادارے
امداد، صحت، تعلیم اور دیگر فلاحی خدمات کے ذریعے معاشرے کی خدمت کرنے والے خیراتی اداروں کا تعاون کریں۔ آپ کی معاونت ضرورت مندوں کی زندگی میں آسانی پیدا کرتی اور معاشرے کو مضبوط بناتی ہے۔
مدارس، اسکول اور کالجز
مدارس، اسکولوں اور کالجز کی معاونت کریں جو مضبوط دینی واخلاقی بنیادوں کے ساتھ معیاری تعلیم فراہم کرتے ہیں، تا کہ طلبۂ علم، ایمان، کردار اور صلاحیت کے ساتھ ایک روشن مستقبل کی طرف بڑھ سکیں۔